QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا انتخاب مکمل ہو گیا، میاں مقصود احمد پنجاب کے امیر منتخب ہوگئے

16 Oct 2015 16:55

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے لیے میاں مقصود احمد، سندھ کے لیے ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی، خیبر پختونخوا کے لیے مشتاق احمد خان اور صوبہ بلوچستان کے لیے مولانا عبدالحق ہاشمی کو امیر صوبہ مقرر کیا گیاہے۔


اسلام ٹائمز۔ میاں مقصود احمد پنجاب، ڈاکٹر معرج الہدیٰ صدیقی سندھ، مشتاق احمد خان خیبر پختونخوا اور عبدالحق ہاشمی بلوچستان کے امیر منتخب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل ہو گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ارکان کی رائے اور ذمہ داران جماعت کی مشاورت سے صوبائی امراء کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ جماعت اسلامی کے ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے لیے میاں مقصود احمد، سندھ کے لیے ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی، خیبر پختونخوا کے لیے مشتاق احمد خان اور صوبہ بلوچستان کے لیے مولانا عبدالحق ہاشمی کو امیر صوبہ مقرر کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق تمام صوبائی امراء سے 21 اکتوبر کو مرکز جماعت منصورہ میں بعد نماز عصر حلف لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 491596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491596/جماعت-اسلامی-کے-صوبائی-امراء-کا-انتخاب-مکمل-ہو-گیا-میاں-مقصود-احمد-پنجاب-امیر-منتخب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org