QR CodeQR Code

حکومت پنجاب نے علامہ عون نقوی اور علامہ صادق عباس عابدی کو مجلس پڑھنے سے روک دیا

16 Oct 2015 19:20

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء و ذاکرین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس کا نوٹس لے اور ذاکرین پر پابندی ختم کر کے مجالس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ خصوصاً ڈی سی او کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء و ذاکرین کی جانب سے احتجاجی جلسہ فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوا، جس میں حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ وہ عزاداری امام حسین کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور سیالکوٹ اور گجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں مجالس کے انعقاد کو یقینی بنائیں، خصوصاً کراچی سے آنیوالے ذاکرین پر مجالس سے خطاب کی پابندی کو فوراً ختم کیا جائے، اس وقت کراچی سے آئے ہوئے علامہ عون نقوی، علامہ صادق عباس عابدی اور ہندوستان سے آئے ہوئے علامہ وصی اصغر کو مجالس نہیں پڑھنے دی جا رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ وفاقی حکومت اس کا نوٹس لے اور ذاکرین پر پابندی ختم کرکے مجالس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ خصوصاً ڈی سی او کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کئے جائینگے، اس سلسلے میں شیعہ علماء و ذاکرین نے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 491618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/491618/حکومت-پنجاب-نے-علامہ-عون-نقوی-اور-صادق-عباس-عابدی-کو-مجلس-پڑھنے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org