0
Saturday 17 Oct 2015 22:29

خیبر ایجنسی میں ایف سی کی کارروائی، دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار

خیبر ایجنسی میں ایف سی کی کارروائی، دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور نے خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل اور گرد و نواح کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی، اڑھائی کلو سونا اور ڈیڑھ سو کلو گرام چاندی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق لنڈی کوتل اور گردونواح میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 18 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ کرنسی میں ریال، درہم، ڈالر اور پاکستان روپے شامل ہیں۔ ملزمان سے اڑھائی کلو سونا اور ڈیڑھ سو کلو چاندی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ دہشتگرد رقم کو ہتھیار خریدنے اور دیگر کارروائیوں میں استعمال کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 491856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش