0
Sunday 18 Oct 2015 16:19

بحرین ، سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں عزاداری کی پرچموں کی بے حرمتی، بحرینی عوام کا شدید احتجاج

بحرین ، سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں عزاداری کی پرچموں کی بے حرمتی، بحرینی عوام کا شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بحرینی عوام نے محرم الحرام کے دوران عزاداری سید الشہدا پر پابندیاں لگانے سے متعلق شاہی حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ بحرینی عوام نے منامہ میں عزاداران حسینی پر شاہی حکومت کے کارندوں کے حملوں کی مذمت میں اس شہر میں بڑا مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ حکومت کی تفریق آمیز پالیسیوں کی مذمت کی۔ بحرینی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کے مقابلے میں ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گی اور پورے جوش وخروش اور پوری طاقت وتوانائی کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کریں گے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندے ہر سال محرم کے ایام میں عزاداری سے متعلق بینر، پرچم اور عزاداری کے لئے تیار کئے گئے شامیانوں اور قناتوں کو ہٹا دیتے ہیں اور شہریوں کو امام حسین کی عزاداری نہیں کرنے دیتے۔ واضح رہے کہ سن دوہزار گیارہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بھی فوجی بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو کچل رہے ہیں۔ دوسری جانب بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ گذشتہ اپریل سے ستمبر تک کیعرصے میں بحرینی حکومت نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق اور مختلف قسم کی آزادیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 491981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش