0
Sunday 18 Oct 2015 17:51

وزیراعظم نواز شریف سے قبل آئی ایس آئی چیف کا دورہ امریکا

وزیراعظم نواز شریف سے قبل آئی ایس آئی چیف کا دورہ امریکا
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے واشنگٹن کے دورے میں امریکی حکام سے دفاعی معاملات اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اتوار کو وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو رپورٹ پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کو امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنی روانگی ایک روز کے لیے مؤخر کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ کے بعد امریکا روانہ ہوں گے جس میں ان کے ساتھ مشیر برائے داخلی سیکیورٹی و خارجہ امور سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نواز شریف کی ہدایت پر اتوار کے روز ہی امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے امریکا کے دورے میں جوہری صلاحیت کی حفاظت سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 491998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش