0
Sunday 18 Oct 2015 19:44

بلوچستان، طالبان کیجانب سے اغواء کئے گئے بی ڈی اے ملازمین کی ویڈیو جاری

بلوچستان، طالبان کیجانب سے اغواء کئے گئے بی ڈی اے ملازمین کی ویڈیو جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے تیرہ ستمبر کو اغواء کیے جانے والے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار ملازمین کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو کالعدم ٹی ٹی پی اور محسود گروپ نے جاری کی ہے۔ کالعدم تنظیم نے مغویوں کی رہائی کے بدلے پانچ گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ویڈیو میں مغوی ملازمین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بلوچستان حکومت اور وزیراعلٰی بلوچستان ہماری رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ حکومت اغواء کاروں کے ساتھ رابطہ کرکے انکے مطالبات پورے کرے"۔ واضح رہے کہ بی ڈی اے کے چھ ملازمین کو 13 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ کالعدم طالبان کی جانب سے مغوی کی ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب وزیرستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ ان کی اعلٰی قیادت، اپنی بدترین موت اور انجام سامنے دیکھ کر افغانستان روپوش ہوگئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب، گومل سے پہلے بھی دیگر اداروں کے ملازمین کو اغواء کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 492013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش