0
Sunday 18 Oct 2015 20:05

ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، چوہدری حامد حمید

ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، چوہدری حامد حمید
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں امن کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام مکاتب فکر کے علماء ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر ملک کے استحکام میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اختلافات کو ہو ا دینے کی بجائے بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سنی علماء کونسل پاکستان ضلع سرگودہا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی امن کانفرنس سے ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں، ایس پی بلال افتخار، ڈی او سی فاروق عزیز، قاری احمد علی ندیم، مولانا عمر فاروقی، پیر جاوید قادری، خالد اقبال مسرت اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 492023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش