0
Sunday 18 Oct 2015 20:18

9 محرم سے ڈبل سواری پر پابندی، فون سروس بھی جام رہے گی،ڈی پی او سرگودہا

9 محرم سے ڈبل سواری پر پابندی، فون سروس بھی جام رہے گی،ڈی پی او سرگودہا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی پی او سرگودہا سجاد حسن منج نے ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 58 حساس مقامات میں اے کیٹگری کے 47 اور بی کیٹگری کے گیارہ مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ محرم کے جلوسوں، مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں، جن میں ڈرون کیمرہ کوریج، سی سی ٹی وی کیمرے، ویڈیو فلم، ایکسپلوزوڈ یٹیکر، بائیومیٹرک مشین، واک تھروگیٹس، پورٹ ایبل جیمرز اور سنائفرزڈاگ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں دو آرمی کمپنی، 20 پی سی ریزپلٹون اور چار ای پی ایف ٹیمیں ڈیوٹی کیلئے تعاون کریں گی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ نو محرم کو سرگودہا سٹی کی شام چار بجے سے صبح چار بجے تک جبکہ حلال پور اور مڈھ رانجھا کے علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ دس محرم کو سرگودہا سٹی فاروقہ اور ساہیوال میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے رات گیارہ بجے تک بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نو اور دس محرم کو ڈی سی او کی طرف سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری حامدحمید،ایم این اے ڈاکٹر ذولفقار علی بھٹی، طارق سی قیصر کے علاوہ ایم پی ایز عبدالرزاق ڈھلوں، ڈاکٹر نادیہ عزیز، سردار بہادر عباس میکن، میاں مناظر رانجھا، رانا منور غوث، مہر غلام دستگیر لک اور ڈی سی او ثاقب منان کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 492034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش