QR CodeQR Code

امريكا سعودی عرب كو بليک ہاک ہيلی كاپٹر فراہم كرے گا، پينٹاگون

18 Oct 2015 21:26

اسلام ٹائمز: امريكی وزارت دفاع پينٹاگون کے مطابق واشنگٹن اور رياض كے درميان ہونے والا دفاعی معاہدہ گذشتہ مئی ميں طے پايا تھا، جس کے تحت سعودی عرب نے مجموعی طورپر 600 پيٹرياٹ ميزائلوں كے بدلے ميں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا كرنا تھی۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار کے ادا کرنے کے لیے امریکا سعودی عرب کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔
امريكی وزارت دفاع پينٹاگون کے مطابق واشنگٹن اور رياض كے درميان ہونے والے دفاعی معاہدے كے تحت امريكی حکومت سعودی عرب كو 9 بلیک ہاک UH.60 ہيلی كاپٹر فراہم كرے گی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر یمن میں حوثی مجاہدین کے خلاف استعمال ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ گذشتہ مئی ميں طے پايا تھا جس کے تحت سعودی عرب نے مجموعی طورپر 600 پيٹرياٹ ميزائلوں كے بدلے ميں 5.4 ارب ڈالر کی رقم ادا كرنا تھی۔ واضح رہے کہ بلیک ہاک ہيلی كاپٹر جنگ ميں دشمن پرحملوں ، دہشت گردوں كے خلاف كی جانے والی كارروائيوں كے علاہ ريسكيو اور امدادی مشن کی انجام دہی میں بھی استعمال كيا جاسكتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 492046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492046/امريكا-سعودی-عرب-كو-بليک-ہاک-ہيلی-كاپٹر-فراہم-كرے-گا-پينٹاگون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org