QR CodeQR Code

اہل کراچی کا اصل امتحان بلدیاتی الیکشن ہیں، سراج الحق

18 Oct 2015 21:46

اسلام ٹائمز: ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مقامی حکومت کے پاس موجودہ اختیارات سے زیادہ اختیارات مارشل لاء دور میں تھے، مالیات سمیت دیگر اہم اختیارات دئیے بغیر بلدیاتی انتخابات کے ثمرات حاصل نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پُرامن اور خوشحال کراچی کیلئے بلدیاتی الیکشن ضروری ہیں، لیکن کراچی کو شہری حکومت کا درجہ اور مالیات سمیت دیگر اہم اختیارات دئیے بغیر مقصد پورا نہیں ہوگا۔ ادارہ نور حق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں امن کے قیام کے بعد تاجروں سمیت شہریوں کو اطمینان ہوا ہے، مگر اہل کراچی کا اصل امتحان بلدیاتی الیکشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت کے پاس موجودہ اختیارات سے زیادہ اختیارات مارشل لاء دور میں تھے، مالیات سمیت دیگر اہم اختیارات دئیے بغیر بلدیاتی انتخابات کے ثمرات حاصل نہیں ہوں گے۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی 95 فیصد نشستوں پر حصہ لے رہے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد جماعت اسلامی کی ترجیحات صاف پانی کی فراہمی، صفائی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری اور کراچی کو استحصال سے پاک کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 492049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492049/اہل-کراچی-کا-اصل-امتحان-بلدیاتی-الیکشن-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org