QR CodeQR Code

نواز شریف امریکا کے 4 روزہ دورے پر روانہ

19 Oct 2015 11:29

اسلام ٹائمز: سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے حکام پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو چین سے امریکا پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم دورے کے دوران کانگریس اور سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں ملاقاتیں اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف چار روزہ دورہ امریکا پر روانہ ہو گئے، وزیراعظم 12 رکنی وفد کے ہمراہ پہلے برطانیہ پہنچیں گے، رات لندن قیام کے بعد کل صبح نیو یارک روانہ ہوں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعظم کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے حکام پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو چین سے امریکا پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف ایک رات لندن میں قیام کے بعد کل منگل کو واشنگٹن پہنچیں گے، بدھ کو صدر اوباما سے افغانستان کی صورتحال، طالبان سے امن مذاکرات اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق امور پر بات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران کانگریس اور سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں ملاقاتیں اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے اور معیشت، تجارت، انسداد دہشت گردی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات کریں گے جبکہ پروگرام کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 492127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492127/نواز-شریف-امریکا-کے-4-روزہ-دورے-پر-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org