QR CodeQR Code

پولیس اہلکار کے قاتلوں کی اطلاع دینے پر رینجرز کیجانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

19 Oct 2015 16:45

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ عوام پولیس اہلکار تابش کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تعاون کریں، قاتلوں کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جائیں، قاتلوں کی اطلاع دینے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام کے علاوہ مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے 2 روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے پولیس اہلکار تابش کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پولیس اہلکار تابش کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تعاون کریں، قاتلوں کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جائیں، قاتلوں کی اطلاع دینے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام کے علاوہ مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تابش کو 2 روز قبل کریم آباد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 492229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492229/پولیس-اہلکار-کے-قاتلوں-کی-اطلاع-دینے-پر-رینجرز-کیجانب-سے-ایک-لاکھ-روپے-انعام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org