0
Monday 19 Oct 2015 17:19

اسپین میں آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ

اسپین میں آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اسپین میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرے کے شرکا نے میڈریڈ کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے لگائے۔ میڈریڈ کے علاوہ اسپین کے پچاس سے زائد شہروں میں ایسے ہی مظاہرے ہوئے جن کے دوران بڑی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی حمایت پر مبنی حکومتی پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔ اسپین کے شہر والنسیا میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ایسا اقتصادی نظام متعارف کرائے جس میں سبھی شہریوں کے حقوق اور عزت کی ضمانت ہو اور اس کے ذریعے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 492235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش