QR CodeQR Code

یمنی دارلحکومت صنعا میں آل سعود کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ

19 Oct 2015 17:25

اسلام ٹائمز: ہزاروں کی تعداد میں یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کر کے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارلحکومت صنعا میں یہ عوامی مظاہرہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد یمنی عام شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہریوں کے شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وقت بھی یمن کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب ہزاروں یمنی عام شہریوں کو غذائی اشیا اور دواں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 492239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492239/یمنی-دارلحکومت-صنعا-میں-آل-سعود-کے-خلاف-بہت-بڑا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org