0
Monday 19 Oct 2015 20:26

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی اسلام آباد میں عشرہ محرم کے دوران مجلس عزاء کا سلسلہ جاری ہے، پانچ محرم کی مناسبت سے مجالس عزاء میں فرزندان مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت بیان کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر جی سکس ٹو میں امام بارگاہ اثنا عشری، امام بارگاہ زینبیہ، سیکٹر جی نائن الصادق ٹرسٹ اور ایچ ایٹ میں جامعہ کوثر سمیت دیگر امام بارگاہوں میں عشرہ محرم کے حوالے سے مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ مجالس میں ذاکرین و علما نے واقعہ کربلا کے شہداء کے مصائب بیان کئے، پانچ محرم کی مناسبت سے فرزندان حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی کوفہ میں شہادت کے درد ناک واقعات بیان کئے گئے۔ مجالس کے دوران پولیس کے علاوہ رضا کاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، دوسری طرف پانچ محرم الحرام کے دن راولپنڈی میں مجموعی طور پر ایک سو چوراسی اور سولہ جلوس برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 492277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش