QR CodeQR Code

کوئٹہ، مسافر بس میں‌ دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

19 Oct 2015 21:12

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس میں 40 مسافر سوار تھے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر کے حساس سمجھے جانے والے علاقے سریاب روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر لوکل بس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دھماکہ منگل کی رات سریاب روڈ پر دکانی بابا چوک کے قریب ٹرمینل پر کھڑی ایک بس میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس میں 40 مسافر سوار تھے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر کے حساس سمجھے جانے والے علاقے سریاب روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کی شدت سے اطراف میں عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 492292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492292/کوئٹہ-مسافر-بس-میں-دھماکہ-10-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org