QR CodeQR Code

بنوں میں 2 مختلف علاقوں میں بارودی مواد کے دھماکے

20 Oct 2015 11:18

اسلام ٹائمز: دھماکے سے مین گیٹ اور چاردیواری کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دوسرا بارودی مواد کا دھماکہ علاقہ مندیو میں ہوا جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں 2 مختلف علاقوں میں بارودی مواد کے دھماکے ہوئے ہیں۔ دونوں دھماکوں کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پہلا بارودی مواد کا دھماکہ بنوں کے علاقہ فیض طلب عباس منڈان میں رضاخان نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کیساتھ ہوا۔ دھماکے سے مین گیٹ اور چاردیواری کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دوسرا بارودی مواد کا دھماکہ علاقہ مندیو میں ہوا جہاں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ دھماکے سے اسکول کے دو کمروں اور چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا ہے پولیس نے دونوں جگہوں کے علاقوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.


خبر کا کوڈ: 492345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492345/بنوں-میں-2-مختلف-علاقوں-بارودی-مواد-کے-دھماکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org