0
Wednesday 5 Jan 2011 17:17

عراق میں اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے روپ میں سرگرم عمل

عراق میں اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے روپ میں سرگرم عمل

بغداد [اسلام ٹائمز]۔ بغداد سے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد نے ایران مخالف سرگرمیوں کو وسعت دینے کی غرض سے عراقی کردستان میں سیر و سیاحت کا کاروبار شروع کر رکھا ہے۔ موساد کے اہلکاروں نے تشکیلات بابل [بابل ٹرانسپورٹیشن] کے نام سے ایک سیاحتی کمپنی کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ کمپنی اسرائیل اور کردستان کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ان اسرائیلی اہل کاروں نے عراق کے شہر اربیل میں خان زادہ کلچرل سنٹر میں ایران مخالف گروپوں کے کئی نمائندوں سے ملاقات بھی کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان سیاحتوں کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عراقی کردستان سے غیر شادی شدہ افراد کو اسرائیل لے جا کر وہاں انکی شادی کروائی جائے۔

خبر کا کوڈ : 49236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش