0
Tuesday 20 Oct 2015 12:45

نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، قمر الزمان

نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، قمر الزمان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب قمر الزمان چودھری کا کہنا ہے کہ نندی پور پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے اب تحقیقاتی عمل کو انفرادی افسر کی بجائے ٹیم کے ذریعے کروایا جا رہا ہے جب کہ تحقیقات کے لیے کم ازکم 3 افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جاتی ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران ایک ہزار 133 زیرالتوا تحقیقات کو مکمل کر لیا گیا ہے، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 92 فیصد زیرالتواء کیسز پر کام اگلے مرحلے پر لے گئے ہیں۔

نندی پور پاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے خلاف قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ پروجیکٹ کی منظوری سے اس کے آغاز تک ہے جب کہ دوسرے حصے میں منصوبے کی لاگت اور اضافے کی تحقیقات کی جائے گی، پہلے مرحلے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 492387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش