QR CodeQR Code

پشاور کے مخصوص حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، ارشد علی

20 Oct 2015 13:34

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پشاور کے رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بعض اچھے انتظامات بھی کئے گئے ہیں، تاہم سیکورٹی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے رہنماء اور جنرل کونسلر ارشد علی حیدری نے کہا ہے کہ حکومت عشرہ محرم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے فوری طور پر سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنائے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حساس ترین قرار دیئے گئے ضلع پشاور میں اس قسم کی سیکورٹی حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے، پشاور کے مخصوص حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظامات کو فوری طور پر فول پروف بنایا جائے، اور 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی فوج کو سپرد کی جائے، ارشد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بعض اچھے انتظامات بھی کئے گئے ہیں، تاہم سیکورٹی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ شیعہ، سنی مسلمان ان ایام کو ملکر بہتر طریقہ سے گزار سکیں۔


خبر کا کوڈ: 492393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492393/پشاور-کے-مخصوص-حالات-پیش-نظر-سیکورٹی-انتظامات-کو-فول-پروف-بنایا-جائے-ارشد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org