QR CodeQR Code

عزاداران امام حسین ؑ امن کے قیام میں مددگار بنیں، صغیر عابد رضوی

20 Oct 2015 14:35

اسلام ٹائمز: تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران صغیر عابد رضوی نے کہا کہ عزادران امام حسین امن کے قیام میں معاون و مددگار بنیں اور کوشش کی جائے کہ ایام عزاء میں کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو اور خیر خیرت سے عزاداری کا سلسلہ جاری رہے۔ کیونکہ اس وقت ملک دشمن قوتیں ہمیں باہم دست و گریباں کر کے یہاں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، لہٰذا ہمیں ایسے عناصر پر نگاہ رکھنی ہوگی جو مکتب اور مسلک کے نام پر یہاں بد امنی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں اور ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ علماء و خطباء امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیں اور ایک دوسرے کے نظریات اور عقائد کا احترام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 492401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492401/عزاداران-امام-حسین-امن-کے-قیام-میں-مددگار-بنیں-صغیر-عابد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org