0
Tuesday 20 Oct 2015 17:34

بلوچستان، دھماکے سے اڑائے گئے ٹاورز کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا

بلوچستان، دھماکے سے اڑائے گئے ٹاورز کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے دو دن قبل بولان کے علاقے میں بجلی کے ٹاور اڑانے کے بعد ان ٹاوروں کی مرمت کاکام تیسرے روز بھی نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو روز قبل بجلی کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بجلی کا وقفہ وقفہ سے بریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت کا کا م سیکورٹی کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے آج تیسرے روز بھی نہ ہوسکا۔ کوئٹہ شہر کو خضدار، لورالائی، اور دادو ، کشمور ، وقفہ وقفہ سے بجلی دی جارہی تھی کہ اچانک پیر کی شب خضدار ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ شہر ایک گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا۔ دریں اثناء گزشتہ شب نامعلوم تخریب کاروں نے سبی اور کوئٹہ کے درمیان بجلی کے 4 ٹاورز اُڑا دئیے۔ جن میں 220 KV کے 2 ٹاورز (نمبر204اور205) جبکہ 132 KV کے بھی 2 ٹاورز (نمبر 271 اور 272) اُڑا دئیے گئے۔ جس کے نتیجہ میں کوئٹہ سمیت کچھ علاقوں کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی تھی۔ تاہم کیسکو نے متبادل ذرائع سے کوئٹہ سمیت مچھ، چاغی، دالبندین، مستونگ ، چمن اورقلعہ عبداللہ کے علاقوں کو بجلی دوبارہ بحال کردی تھی۔ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت اوربجلی بحالی کاکام صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام علاقوں کومعمول کے مطابق متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 492460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش