QR CodeQR Code

محرم الحرام کی مناسبت سے لاہور پریس کلب میں محفل مسالمہ کا انعقاد

20 Oct 2015 22:36

اسلام ٹائمز: محفل مسالمہ میں شعراء نے اہلبیت رسولﷺ کی شان میں اپنا کلام پیش کیا۔ شعراء نے منظوم انداز میں شہداء کربلا کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ محفل مسالمہ کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشدا نصاری اور سیکرٹری افضال طالب نے شعراء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لٹریری کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیراہتمام ماہ محرم کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل مسالمہ میں شہداء کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا، لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کی صدارت نجیب احمد نے کی جبکہ معروف شاعر اعتبار ساجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محفل مسالمہ میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر ندیم بسرا، سیکرٹری افضال طالب، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، معروف شعراء واجد امیر، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، رخشندہ نوید، اقبال کیفی، سلطانہ منور، عفت علوی، سمندر منصوری، فرحت عباس شاہ نے شرکت کی ۔ پریس کلب لٹریری کمیٹی کے ارکان طارق کامران، شہزاد فراموش، اعظم توقیر، ضمیر آفاقی، سعید اختر، اقبال بخاری، تصور حسین شہزاد اور اسلم سعیدی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ محفل مسالمہ میں شعراء نے اہلبیت رسولﷺ کی شان میں اپنا کلام پیش کیا۔ شعراء نے منظوم انداز میں شہداء کربلا کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ محفل مسالمہ کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشدا نصاری اور سیکرٹری افضال طالب نے شعراء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لٹریری کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 492521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492521/محرم-الحرام-کی-مناسبت-سے-لاہور-پریس-کلب-میں-محفل-مسالمہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org