0
Wednesday 21 Oct 2015 01:21

کراچی سمیت سندھ کے 7 شہروں میں 10 محرم تک موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ کے 7 شہروں میں 10 محرم تک موٹر سائکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ کے سات مختلف شہروں میں آج رات سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے سات شہروں میں آج رات سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 10 محرم الحرام تک لگائی گئی ہے، کراچی کے ساتھ دیگر جن شہروں میں پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں حیدرآباد، جامشورو، سانگھڑ، خیرپور، سکھر اور شکار پور شامل ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ بچوں، بزرگوں، خصوصی افراد، صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار بھی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی، جسے وزارت داخلہ نے منظور کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، جن میں کراچی، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر، بدین، حیدرآباد، شکارپور شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 492548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش