0
Wednesday 21 Oct 2015 07:27

شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی شریک ہوں، شبیر حسین شاہ

شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی شریک ہوں، شبیر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کے نومنتخب صدر سید شبیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حقوق تشیع کے تحفظ کے لئے تمام شیعہ تنظیمیں مل جل کر کام کریں۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کی ذمہ داری قبول کرنے کا واحد مقصد ملت تشیع میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی ہوں تاکہ دنیا کے سامنے تشیع کی طاقت کو دکھایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مواقع پر حقوق تشیع کے لئے نکالی جانے والی ریلیاں کم تعداد کے باعث کسی اچھے تاثر کا باعث نہیں ہوتیں۔ لہذا ایک ضابطہ اخلاق کے تحت تمام ملی تنظیمیں ملت تشیع کے دفاع کے لئے شہر میں نکالی جانے والی ہر ملی تنظیم کی احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 492575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش