QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کے نومنتخب صوبائی امراء نے حلف اٹھا لیا

21 Oct 2015 21:06

اسلام ٹائمز: منصورہ میں ہونیوالی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ترقی یافتہ کاموں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک انتخابی اصلاحات نہیں کیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی کارکردگی میں بہتر ی آئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن سیاسی نہیں بلکہ دولت کا مقابلہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کی تقریب حلف برداری منصورہ لاہور میں ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام حکومت سے خوش نہیں، حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے بینک بیلنس بنائے ہیں۔ چاروں صوبوں کیلئے منتخب کئے گئے امراء کی تقریب حلف برداری میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری محمد سرور، جمشید اقبال چیمہ، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، حافظ زبیر احمد ظہیر اور امیر حمزہ سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب سے میاں مقصود احمد، کے پی کے سے مشتاق خان، بلوچستان سے مولانا عبدالحق ہاشمی، سندھ سے معراج الہدیٰ نے صوبائی امیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت غیر ترقی یافتہ کاموں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک انتخابی اصلاحات نہیں کیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی کارکردگی میں بہتر ی آئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن سیاسی نہیں بلکہ دولت کا مقابلہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 492747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492747/لاہور-جماعت-اسلامی-کے-نومنتخب-صوبائی-امراء-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org