0
Wednesday 21 Oct 2015 20:39

غیرقانونی تقرریوں پر سابق صوبائی وزیر پیرمظہرالحق کیخلاف انکوائری کی منظوری

غیرقانونی تقرریوں پر سابق صوبائی وزیر پیرمظہرالحق کیخلاف انکوائری کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے غیرقانونی تقرریوں پر سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف بھی نیب انکوائری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق، چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ پیر مظہرالحق پر 13 ہزار افراد کو غیرقانونی طور تعینات کرنے کا الزام ہے جس کے باعث قومی خزانے کو 4 تا 6 ارب روپے نقصان ہو رہا ہے۔ نیب نے صوبائی وزیر سندھ دوست محمد اور ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالستار کیخلاف کرپشن کی شکایت کی تصدیق کرنے کی منظوری دیدی۔ دوست محمد اور ڈاکٹر عبدالستار پر کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ کمیشن کے افسران نے گزیٹڈ افسران کی خلاف قانون تقرریاں کیں۔

نیب نے دو سابق ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی۔ سول ایوی ایشن افسران پر خلاف قانون خریداری کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو دو اعشاریہ چھ ارب کا نقصان پہنچا۔ سابق وفاقی وزیر ارباب عالم گیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ارباب عالم گیر اور عاصمہ ارباب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کی سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور سابق سی ای او گیپکو ابراہیم مجوکہ کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ دونون افسران پر گیپکو میں غیرقانونی طور پر 437 افراد کو تعنیات کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان محمد امین عمرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر انکوائری کی منظوری دیدی۔ چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد اسماعیل گجر زمین غیرقانونی طور پر ٹرانسفر کرنے کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیشنل ہائی وے خیبرپختونخوا کے افسران کی 1 کروڑ 70 لاکھ واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نیب نے اعلی افسران اور کنٹریکٹر کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 492748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش