QR CodeQR Code

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے دستاویزی ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے

21 Oct 2015 21:22

اسلام ٹائمز: وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کی مداخلت کے حوالے سے تین دستاویز حوالے کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بلوچستان، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے ہیں۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خارجہ و قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سرتاج عزیز نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت امریکی حکام کے حوالے کیے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کی مداخلت کے حوالے سے تین دستاویز حوالے کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بلوچستان، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو مختلف ذرائع سے نہ صرف ہوا دے رہا ہے بلکہ ہر قسم کی مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کو فراہم کی گئیں دستاویز میں بھارتی ایجنسی "را" کی پاکستان اور افغانستان میں سرگرمیوں کے بارے میں حقاق شامل ہیں۔ پاکستان اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ثبوت فراہم کر چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو بھی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے وفد نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا گیا ہے کہ یہ صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 492767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492767/پاکستان-نے-بھارتی-دہشتگردی-کے-دستاویزی-ثبوت-امریکا-حوالے-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org