QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سات محرم الحرام کے جلوس عزا پرامن طریقے سے اختتام پذیر

22 Oct 2015 01:35

اسلام ٹائمز: ذوالجناح کا جلوس دن دس بجے امام بارگاہ مسجد یاعلی (ع) سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) پہ اختتام پذیر ہوا، جبکہ رات نو بجے سے بارہ بجے تک مختلف امام بارگاہوں سے جلوس عزا برآمد ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سات محرم الحرام کے جلوس عزا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ سات محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ و جامع امام علی (ع) سے دن دس بجے برآمد ہوا۔ ذوالجناح کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) پر گیا، اور اسی راستے سے واپس آکر دن ایک بجے جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ رات دس بجے امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) عرف عام تھلہ پیر بموں شاہ، امام بارگاہ حضرت غازی عباس، امام بارگاہ حضرت امام موسٰی کاظم (ع)، امام بارگاہ حضرت علی اصغر (ع)، امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) سے عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے، جو کہ رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوئے۔ انتظامیہ کی جانب سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے، اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 492801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492801/ڈی-ا-ئی-خان-سات-محرم-الحرام-کے-جلوس-عزا-پرامن-طریقے-سے-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org