QR CodeQR Code

تمام شہریوں کو نوکریاں فراہم کر نا ممکن نہیں، سردار یعقوب

22 Oct 2015 10:15

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کسی بھی حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ریاست کے تمام شہریوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرے۔ اس سلسلہ میں نجی یونیورسٹی کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے۔ ہم امید کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیری نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سید دلنواز گردیزی، صدارتی مشیر راجہ ساجد الرحمن اور پروفیسر عامر عباسی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 492837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492837/تمام-شہریوں-کو-نوکریاں-فراہم-کر-نا-ممکن-نہیں-سردار-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org