0
Thursday 22 Oct 2015 11:02
انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے

حق کی آواز بلند نہ کرنیوالی اقوام کا شمار بھی یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے، سربراہ سنی تحریک

حق کی آواز بلند نہ کرنیوالی اقوام کا شمار بھی یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے، سربراہ سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؑ کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر، انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا  سکتی ہے، امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا، اور رہتی دنیا تک مثال قائم کر دی کہ ظالم، جابر اور فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو، گھر بار، اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے، ہمارے ملک میں انتہاپسندی، دہشتگردی، مہنگائی و بے روزگاری، بھوک و افلاس اور مصنوعی بحران بلندی پر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹاﺅن شیر شاہ سے آئے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں نامزد امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے، معاشی آزادی، سکھ و چین اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہم سب کو آواز حق بلند کرکے میدان عمل میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی، یہ یاد رکھا جائے کہ جو اقوام ظلم و جبر، انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں، تو ان کا شمار بھی یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک بچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، اور اس کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہو کر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ سربراہ پی ایس ٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان سنی تحریک ملک میں جمہوریت کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتی ہے، جمہوری نظام چلتا رہا، تو مستقبل میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 492853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب