QR CodeQR Code

قوم یزیدی سوچ و فکر کیخلاف برسرپیکار ہونیکا عزم کرے، بشارت مرزا

22 Oct 2015 11:19

اسلام ٹائمز: کراچی میں محفل محرم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ قوم جذبہ شبیری کیساتھ میدان عمل میں اترتے ہوئے وقت کے یزیدوں کو مستردکر دے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے کہا ہے کہ قوم ماہ محرم الحرام میں یزیدی سوچ و فکر کے خلاف برسرپیکار ہونے کا عزم کرے، اور جذبہ شبیری کے ساتھ میدان عمل میں اترتے ہوئے وقت کے یزیدوں کو مستردکر دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تنظیمی رہنماﺅں عبدالمجید قریشی اور عبدالحکیم کی جانب سے منعقدہ محفل محرم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بشارت مرزا نے کراچی میں مساجد، امام بارگاہوں اور جلسے جلوسوں کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اس حوالے انتہائی حساس شہر ہے، اور پچھلے کئی سالوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر بھی رہا ہے، اس مرتبہ گو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے الرٹ ہیں، لہٰذا امید یہی ہے کہ ایسا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوگا، مگر ہمیں کسی بھی دقیقے کو فروگذاشت نہیں کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 492861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492861/قوم-یزیدی-سوچ-فکر-کیخلاف-برسرپیکار-ہونیکا-عزم-کرے-بشارت-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org