QR CodeQR Code

امریکہ میں امتیازی سلوک کے خلاف سیاہ فاموں کا مارچ، مطالبات کے حق میں نعرے

22 Oct 2015 15:07

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے اپنے ہاتھوں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی نسل پرستی کے خلاف نعرے درج تھے، بعض بینروں پر سوالیہ نشان کے ساتھ یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ؟ ہم آزاد ہیں یا نہیں؟


اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے مظاہرہ کرکے غیر سفید فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سیاہ فام عوام نے نسل پرستی اور غیر سفید فام لوگوں کے ساتھ پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام عوام کی ایک تعداد نے واشنگٹن میٹرو اسٹیشن کے سامنے اجتماع کیا اور وہاں سے پولیس کے مرکزی دفتر کی جانب جلوس نکالا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کی نسل پرستی کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض بینروں پر سوالیہ نشان کے ساتھ یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ ہم آزاد ہیں یا نہیں " واشنگٹں میں سیاہ فام مظاہرین نے حکومت سے سیاہ فاموں کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ، امتیازی سلوک اور پولیس کا تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 492944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/492944/امریکہ-میں-امتیازی-سلوک-کے-خلاف-سیاہ-فاموں-کا-مارچ-مطالبات-حق-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org