0
Thursday 22 Oct 2015 15:20

افغان صدر کی ایک بار پھر مسلح گروہوں سے اسلحہ زمین پر رکھنے کی اپیل

افغان صدر کی ایک بار پھر مسلح گروہوں سے اسلحہ زمین پر رکھنے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فوجی کالجوں کے کیڈٹوں سے خطاب کے دوران کہا کہ امن آشتی کا دروازہ ان تمام لوگوں کے لئے کھلا ہوا ہے جو اسلحہ زمین پر رکھ دیں اور ملک کے آئین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ زور زبردستی اور تشدد کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ خانہ جنگی افغانستان پر مسلط کی گئی ہے مگر مذاکرات کے ذریعے تمام اختلافات دور کئے جاسکتے ہیں۔ اشرف غنی نے افغانستان میں چودہ سال پہلے ہونے والی جنگوں کو افغانستان کی تاریخ کا ایک تلخ اور تاریک باب قرار دیا اور کہا کہ اس زمانے میں افغانستان میں کوئی نظام، فوج اور پولیس نہیں تھی اور کچھ مسلح گروہ تھے جو قتل و غارت گری میں مصروف تھے، زبرستی افغان عوام پر مسلط ہونا چاہتے تھے، ان کو انواع و اقسام کی ایذائیں دیتے تھے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل عام کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 492951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش