QR CodeQR Code

چین جس وقت چاہے،سپر پاور امریکا کو فوجی اور مواصلاتی رابطے کاٹ کر مفلوج کر سکتا ہے،حیران کن انکشاف

6 Jan 2011 11:36

اسلام ٹائمز:چین نے جنوری 2007ء میں زمین سے میزائل فائر کر کے زمین سے ڈھائی سو کلومیٹر بلندی پر موجود سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا تھا،امریکی حکومت پر راز کھلنے پر کھلبلی،امریکا اور نیٹو کے زیادہ تر جدید ہتھیار، مواصلاتی سسٹم اور میزائلوں کے چلانے کا انحصار خلا میں سیٹلائٹس پر ہے


بیجنگ:اسلام ٹائمز۔کہنے کو امریکا دنیا کی سپر پاور ہے لیکن چین جس وقت چاہے امریکا کے فوجی اور مواصلاتی رابطے کاٹ کر اسے مفلوج کر سکتا ہے۔ یہ حیران کن انکشاف امریکی مراسلے سے ہوتا ہے جو وکی لیکس نے جاری کیا ہے۔ ناروے کے ایک اخبار ایفٹن پوسٹن نے یہ مراسلہ جاری کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے جنوری 2007ء میں زمین سے میزائل فائر کر کے زمین سے اڑھائی سو کلو میٹر بلندی پر موجود سیٹلائٹ کو تباہ کر دیا تھا۔ یہ انکشاف جب امریکی حکومت پر ہوا تو کھلبلی مچ گئی، کیونکہ امریکا اور نیٹو کے زیادہ تر جدید ہتھیار، مواصلاتی سسٹم اور میزائلوں کے چلائے جانے کا انحصار خلا میں موجود سیٹلائٹس پر ہے۔ اس صورت حال سے اندازہ ہوتا ہے کہ مغرب کی فوجی ٹیکنالوجی کی سلامتی چین کے ہاتھ میں آ گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق چین نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ تباہ کرنے کا مقصد پُر امن تجربہ تھا اور امریکا پر یہ دباﺅ بھی ڈالنا تھا کہ وہ خلا میں ہتھیار ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے۔ مراسلے کے مطابق چین اب تک ایسے تین تجربات کر چکا ہے جو عالمی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ چین کے ان تجربات کی وجہ سے تباہ کیے گئے سیٹلائٹس کا ملبہ خلا میں بکھر گیا ہے اور ہزاروں ٹکڑے ان سیٹلائٹس کے لیے خطرہ بن گئے ہیں جو مختلف مقاصد کے لیے زمین کے گرد گردش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 49301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/49301/چین-جس-وقت-چاہے-سپر-پاور-امریکا-کو-فوجی-اور-مواصلاتی-رابطے-کاٹ-کر-مفلوج-سکتا-ہے-حیران-کن-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org