0
Friday 23 Oct 2015 03:40

کراچی میں امام بارگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے تین دہشتگرد گرفتار

کراچی میں امام بارگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے تین دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے کہا ہے کہ تینوں دہشت گرد نور الحق، اسرار اور صدیق سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے امام بارگاہوں کی ریکی کر رکھی تھی، اور وہ رکشہ یا موٹر سائیکل استعمال کرکے امام بارگاہوں پر دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد نیو کراچی اور گلشن معمار میں 12 امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ جنید شیخ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں امام بارگاہ پر فائرنگ کی، جبکہ دہشتگرد عباس ٹاؤن موٹر سائیکل بم دھماکے اور یونیورسٹی روڈ پر واقع ہوٹل پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 493061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش