QR CodeQR Code

امام حسینؑ مسلمانوں کے ہی نہیں،ہمارے بھی رہبر ہیں، بھگت لال

23 Oct 2015 12:40

اسلام ٹائمز: محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی محفل سے خطاب میں ہندو پنڈت کا کہنا تھا کہ اہلبیتؑ کی محبت میں ہم بھی جنت میں چلے جائیں گے، مجھے آج خوشی ہو رہی ہے میں نے آج اس محفل میں امام حسینؑ جیسی مہان ہستی کا ذکر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں مراتب علی روڈ پر معروف ہندو پنڈت بھگت لال سے  عاشورہ محرم کے حوالے سے 9ویں محرم کی مناسبت سے خصوصی محفل کا اہتمام کیا۔ خصوصی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ہندو پنڈت بھگت لال کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ صرف مسلمانوں کے نہیں ہمارے بھی رہبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ کسی ہندو نے امام حسینؑ کو شہید نہیں کیا، امام حسینؑ کا پیغام حریت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ کی محبت میں ہم بھی جنت میں چلے جائیں گے، مجھے آج خوشی ہو رہی ہے میں نے آج اس محفل میں امام حسینؑ جیسی مہان ہستی کا ذکر کیا۔ بھگت لال نے فضائل حضرت علی علیہ السلام اور شان بی بی سکنیہ سلام اللہ علہیا بھی بیان کی۔ بھگت لال نے شعری انداز میں بھی نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بھگت لال نے اپنا ایک قطعہ بھی پیش کیا کہ
؂دنیا میں حق کا جہاں ڈھونڈ رہے ہیں
جہاں مل جائے امن، وہاں ڈھونڈ رہے ہیں
یہ کہتے ہوئے بھگت چلے جائیں گے جنت میں
ہم تو حسینؑ کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہے ہیں


خبر کا کوڈ: 493113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493113/امام-حسین-مسلمانوں-کے-ہی-نہیں-ہمارے-بھی-رہبر-ہیں-بھگت-لال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org