QR CodeQR Code

بولان امام بارگاہ اور جیکب آباد میں ماتمی جلوس پر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں، علامہ عون نقوی

24 Oct 2015 01:24

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ یہ واقعات حکومت کی نااہلی کے سوا کچھ نہیں کہ عوام کے جان و مال غیر محفوظ ہیں، جس کی وجہ سے عزاداری امام حسین (ع) دہشتگردوں کے نشانہ پر ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ عون نقوی نے کہا کہ بولان کی امام بارگاہ اور جیکب آباد میں جلوس پر ہونیوالا خودکش حملہ سندھ اور بلوچستان حکومت کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے، ہم ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، یہ حکومت کی نااہلی کے سوا کچھ نہیں کہ عوام کے جان و مال غیر محفوظ ہیں، جس کی وجہ سے عزاداری امام حسین (ع) دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور حکومت سے کہا کہ وہ متاثرین کی معاونت کریں اور آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جائے، تاکہ پرامن ماحول میں عزاداری امام حسین (ع) ہوتی رہے۔


خبر کا کوڈ: 493190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493190/بولان-امام-بارگاہ-اور-جیکب-آباد-میں-ماتمی-جلوس-پر-خودکش-حملوں-کی-مذمت-کرتے-ہیں-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org