QR CodeQR Code

لاہور، عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر بھی پابندی

24 Oct 2015 09:50

اسلام ٹائمز: حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس اور وائی فائی بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ سکیورٹی ایجنسیز کے مطابق دہشت گردی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں اس لئے انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس بھی بند کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر لاہور شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس بھی صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند رہے گی۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند کر نے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم موبائل فون سروس شہر میں صبح 6 بجے ہی بند کر دی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس اور وائی فائی بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ سکیورٹی ایجنسیز کے مطابق دہشت گردی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں اس لئے انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس بھی بند کی گئی ہے۔شہر میں ڈبل سواری پر بھی کل 9 محرم سے پابندی عائد ہے۔ پولیس نے سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو گرفتار بھی کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 493231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493231/لاہور-عاشور-کے-موقع-پر-موبائل-سروس-بند-ڈبل-سواری-بھی-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org