QR CodeQR Code

لاہور، امامیہ کالونی میں جلوس کے شرکا کا دھرنا، مقدمات ختم کرنے پر احتجاج ختم کیا

24 Oct 2015 10:00

اسلام ٹائمز: امامیہ کالونی امام بارگاہ خیمہ گاہ سے جمعہ کی شام برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء نے آدھے راستے میں ہی جلوس روک کر ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔ شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے ان کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد پرچے درج کروائے ہیں۔ جلوس کے شرکاء نے امامیہ کالونی میں تقریباً چھ گھنٹے سے زائد دھرنا دیا جو بعد نماز فجر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے تمام مقدمات واپس لینے سمیت دیگر مطالبات منظور ہونے پر ختم کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواحی علاقے امامیہ کالونی میں نکلنے والے شب عاشور کے جلوس کے شرکاء نے ڈی پی او شیخوپورہ کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ امامیہ کالونی امام بارگاہ خیمہ گاہ سے جمعہ کی شام برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء نے آدھے راستے میں ہی جلوس روک کر ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔ شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے ان کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد پرچے درج کروائے ہیں۔ جلوس کے شرکاء نے امامیہ کالونی میں تقریباً چھ گھنٹے سے زائد دھرنا دیا جو بعد نماز فجر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے تمام مقدمات واپس لینے سمیت دیگر مطالبات منظور ہونے پر ختم کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 493233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493233/لاہور-امامیہ-کالونی-میں-جلوس-کے-شرکا-کا-دھرنا-مقدمات-ختم-کرنے-پر-احتجاج-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org