0
Saturday 24 Oct 2015 18:33

عمران خان کے یہودیوں سے پیسے لینے کے الزام میں دال میں کچھ کالا ضرور ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کے یہودیوں سے پیسے لینے کے الزام میں دال میں کچھ کالا ضرور ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کپتان کو اڑھے ہاتھوں لیا ہے، کہتے ہیں عمران یہودیوں سے پیسے لیتا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے، آج انہی کی جماعت کے لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر عمران خان پر یہودیوں سے پیسے لینا کا الزام عائد کیا۔ کشمیر کے ایشو پر بات کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی حکومت کا وحشیانہ رویہ ہے اور مسلمانوں کیخلاف بہت بڑی سازش ہو رہی ہے، مودی حکومت کی پالیسیاں خود بھارت کے لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں۔ بھارت میں مخصوص ذہنیت کے تحت فرقہ وارایت کا زہر بھرا جا رہا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سرج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، حکومت عالمی برادری کی توجہ بھارت کی انتہا پسند پالیسیوں کی جانب مبذول کرائے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے رہنماوں کو نومبر کے پہلے ہفتے میں کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
خبر کا کوڈ : 493300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش