0
Saturday 24 Oct 2015 19:36

پشاور میں تمام جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزید

پشاور میں تمام جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزید
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس عزاء اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔ پشاور میں روز عاشور کا پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی چوک ناصر خان سے بر آمد ہوا اور بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ علمدار کوچہ رسالدار، امام بارگاہ آخوند آباد، امام بارگاہ سید عالم شاہ جعفری، امام بارگاہ حاجی رحمان ملک، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ باب الحوائج، امام بارگاہ آغہ سید میر حیدر شاہ، امام بارگاہ سائیں سہراب امامیہ کالونی، امام بارگاہ پورن ولی، امام بارگاہ سید میر فضل شاہ محلہ خدادا سے جلوس برآمد ہوئے اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام امامیہ دستہ بھی منعقد کیا گیا۔ ماتمی جلوسوں میں عزادار سینہ کوبی، زنجیر زنی اور شہدائے کربلا کو پرسہ دینے کے لئے ذاکرین نوحہ خوانی کرتے رہے۔ تمام راستوں کو امن و امان کی صورتحال کے باعث سیل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 493310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش