QR CodeQR Code

پشاور، یوم عاشور کے جلوس کے قریب سے 5 مشتبہ افراد گرفتار

24 Oct 2015 19:42

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق گرفتار پانچ افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات موجود نہیں تھے اور وہ یوم عاشور کے جلوس کے قریب سے گزر رہے تھے، اس لئے انہیں شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ شہباز چوک میں پولیس نے یوم عاشور کے جلوس کے قریب سے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار پانچ افراد کے پاس قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات موجود نہیں تھے اور وہ یوم عاشور کے جلوس کے قریب سے گزر رہے تھے، اس لئے انہیں شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 493312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493312/پشاور-یوم-عاشور-کے-جلوس-قریب-سے-5-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org