0
Saturday 24 Oct 2015 23:37

راولپنڈی میں ڈینگی نے چودہ سالہ لڑکے کی جان لے لی

راولپنڈی میں ڈینگی نے چودہ سالہ لڑکے کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ڈینگی نے 14 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ شہر میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی۔ راولپنڈی کے علاقے سنگ جانی کا رہائشی سعد گذشتہ پانچ روز سے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھا جس نے آج دم توڑ دیا۔ جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پچیس سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 493352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش