0
Thursday 6 Jan 2011 13:58

چودہ سو امریکی میرینز کو فوراً افغانستان بھیجنے کا فیصلہ،قندہار میں تعیناتی

چودہ سو امریکی میرینز کو فوراً افغانستان بھیجنے کا فیصلہ،قندہار میں تعیناتی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق موسم بہار میں افغان جنگ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی نئی امریکی حکمت عملی کے تحت 14سو امریکی میرینز کو فوراً افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے فوجیوں کی وسط جنوری میں قندھار کے گرد تعیناتی ہو گی، جب کہ کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان نے اوباما انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ جولائی میں امریکی و اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ ہو گیا ہے تو مزید فوج کیوں بھیجی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل،کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغان جنگ کے لیے مزید 1400 میرین بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
وائٹ ہاوٴس کا جولائی 2011ء سے افغانستان سے فوجوں میں کمی اور انخلاء کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ حیران کن ہے۔ فوج میں اضافہ موسم بہار میں جنگ سے سیکورٹی فوائد حاصل کرنے کی طرف قدم ہے۔ میرین بٹالین جنوری کے وسط میں افغانستان پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ ان امریکی میرینز کو قندھار کے نواح میں تعینات کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ جنگی حکمت عملی درست سمت جا رہی ہے۔ کانگریس میں کچھ ڈیمو کریٹ عارضی طور پر افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافے پر سوال کر رہے ہیں کہ اس وقت یہ فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے جب کہ مستقبل قریب میں امریکی و اتحادی فوج کا انخلاء ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 49350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش