0
Sunday 25 Oct 2015 17:26

بولان خودکش حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

بولان خودکش حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بولان میں 8 محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ لیویز تھانا بھاگ میں درج کرلیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نائب تحصیلدار بھاگ عبدالستار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد لیویز نے حساس اداروں کی مدد سے خود کش حملہ آور کے سر اور بازو تحویل میں لے لیے ہیں۔ لیویز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر خودکش حملہ آور کے نادرا سے فنگر پرنٹ حاصل کیے جائیں گے، جس کے بعد حملہ آور کے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا، بولان دھماکے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 493507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش