0
Sunday 25 Oct 2015 19:54

شیخ رشید کی کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

شیخ رشید کی کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کے درمیان ٹورنٹو میں ملاقات ہوئی۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز حکومت مخالف کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا۔ شیخ رشید نے ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کی دعوت پر ان کے ساتھ کھانا کھایا، بعد میں ون ٹو ون تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد سے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں صرف پاکستان کے مسائل پر بات ہوئی۔ اس موقع پر طاہر القادی نے کہا کہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لاسکتے، اس کے لیے قوم کو نکلنا ہو گا۔ گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو جدوجہد کی اس میں انہیں فتح ملی۔
خبر کا کوڈ : 493509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش