0
Sunday 25 Oct 2015 18:18

کربلا 2 شہزادوں کی نہیں، 2 کرداروں کی جنگ تھی، معصوم نقوی

کربلا 2 شہزادوں کی نہیں، 2 کرداروں کی جنگ تھی، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر معصوم حسین نقوی نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا 2 شہزادوں کی نہیں، 2 کرداروں کی جنگ تھی، جسے تاریخ انسانی قیامت تک بھلا نہیں سکتی۔ لاہور میں پیغام کربلا کانفرنس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ امام عالی مقام کربلا میں یزید کے فسق و فجور کیخلاف ڈٹ کر قربانی نہ دیتے تو اسلام صحیح حالت میں ہم تک نہیں پہنچ سکتا تھا، امام حسینؑ کے قیام نے مظلوموں کو جابر حکمرانوں کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا اور آج کشمیر، فلسطین، شام اور عراق میں استبدادی قوتوں کے مقابلے میں کھڑے ہونیوالوں کے ہیرو امام حسین علیہ السلام ہی ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ دورِ حاضر کی یزیدی قوتوں کے مقابلے کیلئے حسینی کردار کی ضرورت ہے، جس کیلئے متقی اور پاکیزہ کردار کا حامل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے، اسے متنازع بنانے اور کسی ایک مسلک تک محدود کرنے کی سازش نہ کی جائے، ہر مسلمان غم حسین مناتا ہے، اس کا انداز مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ اہل بیت رسول کی محبت جزو ایمان ہے، کوئی مسلمان اس سے انحراف کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ نواسہ رسول کے حق پر قیام اور یزید کے باطل پر ہونے میں مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں، کربلا تو انقلاب اور حسینی کردار ہے جس پر چلنے سے نجات کے راستے کی رہنمائی ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 493522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش