0
Thursday 6 Jan 2011 14:58

دسیوں فلسطینی بیس سال سے زائد عرصہ سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، رپورٹ

دسیوں فلسطینی بیس سال سے زائد عرصہ سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، رپورٹ

اسلام ٹائمز- قدس نیٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے مسائل پر تحقیق کرنے والے ایک محقق "عبدالناصرفروانة" نے خبر دی ہے کہ گذشتہ 20 سال سے صہیونی حکومت نے اپنے خلاف مزاحمت کے الزام میں 126 فلسطینی شہریوں کو اپنے جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "نائل برغوثی" سب سے پرانے فلسطینی قیدی ہیں جو 4 اپریل 1978ء سے صہیونی حکومت کی قید میں ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں میں ہمیشہ شدید جسمانی اور نفسیاتی ٹارچر کا سامنا رہا ہے۔ اسی طرح انہیں انتہائی کم سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انسانی حقوق اور فلسطینیوں کی حامی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں کی حالت زار کے بارے میں بارہا متنبہ کیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 500 بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 11 ھزار فلسطینی قید ہیں۔

خبر کا کوڈ : 49353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش