0
Sunday 25 Oct 2015 21:02

خیبر پختونخوا میں ملازمین کی حاضری کیلئے نصب بائیومیٹرک مشین 3 ماہ سے خراب

خیبر پختونخوا میں ملازمین کی حاضری کیلئے نصب بائیومیٹرک مشین 3 ماہ سے خراب
اسلام ٹائمز۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی خیبر پختونخوا حکومت کا یہ عالم ہے کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نصب بائیو میٹرک مشینیں گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے تمام دفاتر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بائیو میٹرک مشینیں نصب کروائیں تھی لیکن گزشتہ 3 ماہ سے یہ مشینیں خراب پڑی ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ بائیو میٹرک مشینیں خراب ہونے کے باعث سرکاری افسران اور ملازمین کے دفتر آنے اور جانے کے وقت کا کسی کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کس ٹائم آتے ہیں اور کب چھٹی کرتے ہیں۔ اسپیشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نصب بائیو میٹرک مشین گزشتہ 3 ماہ سے خراب پڑی ہے جب کہ متعلقہ محمکے نے انتظامیہ کو نہ تو کوئی خط لکھا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ مشین خراب ہونے کے باعث اسپیشل ادارہ برائے معزوران بحالی اور ویمن امپاورڈ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بھی گزشتہ 3 ماہ سے بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے اپنی حاضریاں لگانے سے محروم ہیں۔ اس سے قبل بھی ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس میں نصب بائیو میٹرک مشینیں خراب ہو گئی تھیں جنھیں ٹھیک کر کے دوبارہ لگوایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 493542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے